اسماعیل ہنیہ

اسماعیل ہنیہ کیجانب سے سعودی عرب کے زیر حراست فلسطینیوں کی رہائی کا مطالبہ

بیت المقدس (پاک صحافت) حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو چاہئے کہ وہ اپنے جیلوں میں قید فلسطینیوں کو جلد رہا کرے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے شاہ سلمان اور محمد بن سلمان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں زیر حراست تمام فلسطینیوں کو شاہی عام معافی کے ذریعے رہا کریں۔ سعودی عرب کے 92ویں قومی دن کے موقع پر سعودی فرمانروا اور ولی عہد کے نام ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ماضی کی طرح فلسطینیوں کے لیے سلامتی اور امن کا گڑھ بن کر رہنا چاہیے۔

دوسری جانب حماس تحریک کے بیرون ملک کے سربراہ خالد مشعل نے حال ہی میں الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے حماس کے بارے میں سعودی عرب کے مؤقف اور اس تحریک کے متعدد ارکان کو قید کیے جانے کے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ اقدام سعودی عرب کے لئے منفی نتائج پیدا کرے گا سعودی عرب کو جبکہ فلسطینیوں کو قید کرنے کے بجائے ان کی حمایت کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

مقاومتی راہبر

راےالیوم: غزہ میں مزاحمتی رہنما رفح میں لڑنے کے لیے تیار ہیں

پاک صحافت رائے الیوم عربی اخبار نے لکھا ہے: غزہ میں مزاحمتی قیادت نے پیغامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے