نذر آتش

مشتعل فلسطینیوں نے اسرائیلی فوجی چوکی کو کیا نذر آتش

قدس {پاک صحافت} مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی مظالم سے تنگ آئے فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ نے شعفاط کیمپ کے قریب اسرائیلی فوج کی ایک چوکی پر پٹرول بم پھینک کر اسے نذر آتش کردیا۔

بیت المقدس کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں‌کے درمیان شعفاط کیمپ کے قریب جھڑپیں ہوئیں۔

قابض فوج نے فلسطینیوں پر دھاتی گولیاں چلانے کے ساتھ آنسوگیس کی شیلنگ کی اور براہ راست آتشیں گولیاں چلائیں جبکہ فلسطینیوں‌نے قابض فوج پر سنگ باری کی اور پٹرول بم پھینکے۔ پٹرول بم حملے میں اسرائیلی فوج کا ایک کنٹرول ٹاور نذرآتش ہوگیا۔

خیال رہے کہ بیت المقدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ قابض فوج اور فلسطینیوں‌کے درمیان مسلسل جھڑپوں کا مرکز رہتا ہے۔ قابض فوج اس علاقے میں روزانہ کی بنیاد پر تلاشی کی کارروائیوں کی آڑ میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار اور توڑپھوڑ کرتی ہے جس کے خلاف فلسطینی مظاہرے کرتے ہوئے سڑکوں‌پر نکل آتے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل

اسرائیل: امریکہ کا خطرناک اور خوفناک منصوبہ

پاک صحافت ستر کی دہائی سے دنیا میں ایک جعلی حکومت کے طور پر اسرائیل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے