مقبولیت میں ٹک ٹاک، چیٹ جی پی ٹی اور انسٹاگرام کو پیچھے چھوڑ دینے والی نئی ایپ

(پاک صحافت) انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک نئی ایپ نے صارفین کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے ٹک ٹاک اور انسٹا گرام جیسی مقبول ایپس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ خیال رہے کہ میٹا کی ٹوئٹر کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی ایپ تھریڈز کو تاریخ میں سب سے زیادہ تیزی سے مقبول ہونے والی ایپ قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  انسٹاگرام سے منسلک اس ایپ کے صارفین کی تعداد 9 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔اس ایپ کو 5 جولائی کو متعارف کرایا گیا تھا اور محض 4 دن میں اس کے صارفین کی تعداد 9 کروڑ تک پہنچ گئی اور ممکنہ طور پر بہت جلد 10 کروڑ کے سنگ میل کو بھی طے کر لے گی۔ یاد رہے کہ اس کے مقابلے میں چیٹ جی پی ٹی کو یہ سنگ میل طے کرنے میں 2 مہینے لگے تھے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو یہ سنگ میل حاصل کرنے میں 9 ماہ کا عرصہ لگا جبکہ انسٹاگرام کو 10 کروڑ ماہانہ صارفین کے لیے ڈھائی سال تک انتظار کرنا پڑا۔تھریڈز کو ایلون مسک کی زیرملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لیے سب سے بڑا خطرہ تصور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے