نگراں کابینہ

18 رکنی نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا، قلمدان سونپ دیئے گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) اٹھارہ رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا، صدرمملکت عارف علوی نے نگران کابینہ سے حلف لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹھارہ رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، 11 وزراء اور 7 معاون خصوصی نے حلف لیا، جس میں صدر مملکت عارف علوی نے نگران کابینہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بھی موجود تھے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے 9 محکمے اپنے پاس رکھے ہیں۔ ان میں وزارت ہاوسنگ، بین الصوبائی رابطہ، فوڈ سیکیورٹی، زراعت اور سیفران شامل ہیں، اس کے علاوہ کابینہ، اسٹیبلشمنٹ، نیشنل سیکیورٹی ڈویژنز، مشترکہ مفادات کونسل کے محکمے وزیراعظم کے ماتحت ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ میں شامل سرفراز بگٹی وزیر داخلہ و اوورسیز پاکستانیز، شمشاد اختر وزیر خزانہ و نجکاری، جلیل عباس جیلانی وزیر خارجہ، مرتضی سولنگی وفاقی وزیر اطلاعات، احمد عرفان اسلم وزیر قانون، موسمیاتی تبدیلی، محمد علی وزیر توانائی، بجلی اور پٹرولیم ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گوہر اعجاز وزیر تجارت، صنعت و پیداوار اور ٹیکسٹائل، ڈاکٹر عمر سیف وزیر آئی ٹی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،  سمیع سعید وزیر منصوبہ بندی، جمال شاہ وزیر قومی ورثہ، مدد علی سندھی وزیر تعلیم و امور نوجوانان، ڈاکٹر ندیم جان وزیر قومی صحت، خلیل جارج وزیر انسانی حقوق اور انیق احمد وزیر مذہبی امور ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے