مصدق ملک

آزادی کے دعوے کرنے والے سیاست چمکانے کیلئے بیرون ملک خط لکھ رہے ہیں۔ مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) مصدق ملک کا کہنا ہے کہ آزادی کے جھوٹے اور کھوکھلے نعرے لگاکر عوام کو بے وقوف بنانے والے اب بیرونی ممالک کے لئے خط لکھ رہے ہیں جس سے ان کا جھوٹ اور فراڈ بے نقاب ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری کے خط پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ آزادی کے دعوے کرنے والے سیاست چمکانے کے لیے بیرون ملک خط لکھ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی لیڈر کس منہ سے اقوام متحدہ کو عرضیاں لکھ رہی ہیں؟ امریکہ سازش کررہا ہے اور اقوام متحدہ کو درخواست دے رہے ہیں، واہ کیا سازش ہے؟۔

وزیر مملکت مصدق ملک کا مزید کہنا ہے کہ شیریں مزاری کے خطوط نہیں “ہمیں بچاؤ” کی اپیل اور دہائی ہے۔ ایک طرف کہتے ہیں کہ ہمارے خلاف بیرونی سازش ہوئی جس میں امریکہ ملوث ہے جبکہ دوسری طرف اسی سازشی ملک اور عناصر کے سامنے دہائیاں دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے