بشار اسد

شام کے صدر پر حملے کی خبر جھوٹی نکلی، المنار نے تردید کر دی

دمشق {پاک صحافت} المنار ٹی وی چینل نے بشار اسد پر مہلک حملے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

آج صبح خبر پھیل گئی کہ شام کے صدر بشار اسد کو قتل کرنے کی کوشش اس وقت ناکام بنا دی گئی جب وہ نماز عید کے لیے مسجد جا رہے تھے۔

قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ شام کے صدر بشار اسد اس وقت بال بال بچ گئے جب وہ دارالحکومت دمشق کی جامع مسجد “الحسن” میں نماز عید کی ادائیگی کے لیے جا رہے تھے۔ بعد ازاں المنار چینل نے اس خبر کی تردید کی۔

شامی میڈیا کے مطابق بشار اسد پیر کو عید الفطر کی نماز ادا کرنے کے لیے دمشق کی الاحسان جامع مسجد میں نمودار ہوئے جس کے بعد شامی شہریوں نے صدر بشار اسد کی اچھی صحت اور درازی عمر کے لیے دعا کی۔ خیال رہے کہ شامی حکومت کے مخالفین نے سوشل میڈیا پر یہ خبر چلائی تھی کہ صدر بشار اسد پر نماز عید کے لیے مسجد جاتے ہوئے جان لیوا حملہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ شام، سعودی عرب، سوڈان، مصر، متحدہ عرب امارات، کویت، لیبیا، بحرین، فلسطین، لبنان اور ترکی سمیت کئی ممالک میں پیر کو عید منائی جا رہی ہے جب کہ بھارت سمیت بعض دیگر ممالک میں منگل کو عید منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

مقاومتی راہبر

راےالیوم: غزہ میں مزاحمتی رہنما رفح میں لڑنے کے لیے تیار ہیں

پاک صحافت رائے الیوم عربی اخبار نے لکھا ہے: غزہ میں مزاحمتی قیادت نے پیغامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے