عظمی بخاری

سیلاب زدہ علاقوں میں پنجاب کا کوئی وزیر نظر نہیں آرہا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں وزیراعلی سمیت کوئی بھی وزیر نظر نہیں آرہا ہے، متاثرین بے یار و مددگار پڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف سیلاب زدگان کے لئے پیسے اکٹھے کررہے ہیں دوسری طرف راجہ بشارت کہتے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ٹیوٹا الٹس گاڑیاں خریدی جارہی ہیں تو کون سے سیلاب زدگان کو ٹیوٹا الٹس کی گاڑیوں میں بٹھایا جارہا ہے؟۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مذہب ریڈ لائن ہے بار بار منع کرنے کے باوجود عمران خان جان بوجھ کر مذہب کا استعمال کررہے ہیں، اب کیا عدلیہ اس بات کو برداشت کرے گی؟۔ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں عمران خان کہتا رہا مجھے کوئی چھوڑا نہ جائے مجھے اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بائی پاس کے لئے اپنے لوگوں کے ترلے کررہا ہے، جب مذہب کارڈ انبیا کی توہین اسلام کا مذاق اڑائیں گے تو پی ٹی آئی کے لوگ کیوں برداشت کریں گے؟۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے