مہنگائی

چینی، آٹا اور گھی سمیت 17 اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے۔ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ ہفتے چینی، آٹا، مرغی، لہسن، بیف، مٹن، کوکنگ آئل اور گھی سمیت 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے 18 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے مرغی کی فی کلو اوسط قیمت 199روپے 20 پیسے فی کلو اور چینی ایک روپے 76 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی جس کے بعد چینی کی اوسط قیمت 107 روپے 41 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

رواں ہفتے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 27 روپے 14 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 1164 روپے 22 پیسے کا ہوگیا، دال مسور 7 روپے 22 پیسے، گھی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 18 پیسے، پیاز 3 روپے 18 پیسے اور لہسن 13 روپے 81 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ انڈے 5 روپے 15 پیسے فی درجن مزید مہنگے ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے