منظور وسان

شیخ رشید کو مستقبل میں مچھ جیل میں قید دیکھ رہا ہوں۔ منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) منظور وسان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو مستقبل میں مچھ جیل میں دیکھ رہا ہوں۔ موجودہ حالات کے تناظر میں یہ میرا خواب ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا ہے کہ شیخ رشید اب بہانے ڈھونڈ رہے ہیں لیکن ان کی گیم اوور ہو چکی ہے، ان بیانات 28 مارچ تک اسی طرح آئیں گے، بعد میں شیخ رشید کو شیخ رشید نہیں سمجھا جائے گا۔

منظور وسان کا مزید کہنا ہے کہ اراکین قومی اسمبلی عمران خان سے نفرت کا اظہار کرکے ان سے الگ ہو رہے ہیں، عمران خان بائیکاٹ کا بہانہ کرکے فرار ہونا چاہتے ہیں، وہ کسی کو کچل نہیں سکتے کیوں کہ اب وہ پہلے جیسے وزیراعظم نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی چوک پر نہ پی ٹی آئی اور نہ ہی اپوزیشن جلسہ کر سکے گی، بلکہ 28 تاریخ سے پہلے تمام معاملات حل ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے