اسرائیل

اسرائیلی علاقے میں فلسطینی نوجوان پر حملہ، چار اسرائیلی ڈھیر، پورے اسرائیل میں ہلچل

تل ابیب {پاک صحافت} غیر قانونی طور پر مقبوضہ فلسطینی علاقے بیرسبہ میں ایک فلسطینی نوجوان کے حملے اور اپنی کار اسرائیلیوں پر چڑھانے کے نتیجے میں کم از کم چار اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حملہ آور فلسطینی بس ڈرائیور کی فائرنگ سے مارا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آور ایک 33 سالہ فلسطینی نوجوان احمد غالب احمد ابو کیان تھا جو نقب کے علاقے میں حورہ شہر کا رہائشی تھا۔ اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس نے حملہ آور کے گھر کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

فلسطینی نوجوان کو اس سے قبل داعش سے تعلق کے الزام میں قید کیا جا چکا ہے۔

اس حملے کے بعد پورا اسرائیل ہل گیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے ہنگامی اجلاس منعقد کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ بینیٹ نے کہا کہ اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور حملے میں ملوث تمام افراد کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔

حملہ آور پر گولی چلانے والے اسرائیلیوں کی تعریف کرتے ہوئے بینیٹ نے کہا کہ وہ مزید نقصان سے بچ گئے۔

یہ واقعہ منگل کی شام کو پیش آیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب اسرائیلی افواج نقب کے علاقے میں عرب قبائل پر دباؤ بڑھا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نویسندہ

نیتن یاہو پر تنقید کرنے والے صہیونی مصنف: فلسطینیوں کا اپنا ملک ہونا چاہیے

پاک صحافت سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں غزہ میں جنگ کے جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے