مرتضی وہاب

اسپیکرعمران خان کوبچانے کے لئے کچھ بھی کرسکتا ہے، مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے آئین پاکستان نہیں بلکہ عمران خان کا ساتھ دیا، اسپیکرعمران خان کوبچانے کے لئے کچھ بھی کرسکتا ہے۔ اسپیکرنے ٹوئٹ کیا کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں، اسپیکرنے اپنی غیرجانبداری مشکوک بنائی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے  چھٹکارا ضروری ہے، میری کرسی جاتی ہے تو جائے، اسپیکر قومی اسمبلی نے آئین پاکستان نہیں بلکہ عمران خان کا ساتھ دیا، عدم اعتماد پچیس مارچ کو پیش ہونی چاہیے۔ آئین کہتا ہے تحریک عدم اعتماد یا رکیوزیشن جمع کروائی جائے تو14دن میں اجلاس بلانا لازم ہے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ  ایم کیوایم نے کوئی بڑے مطالبات نہیں رکھے، ایم کیوایم بلدیات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمدرآمد چاہتی ہے، کچھ نقات پراعتراضات ہیں پرہم اب بھی سپریم کورٹ نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں قانون بنائے جاتے ہیں عمل درآمد نہیں ہوتا، ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخلہ روکنے کے لئے قوانین موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے