فلسطین

فلسطینی جیالوں کے خوف سے اسرائیلی غزہ میں داخل نہیں ہوسکتے،عطوان

غزہ {پاک صحافت} رای الیوم کے مدیر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فلسطینی جیالوں کی موجودگی کی وجہ سے غزہ میں کوئی زمینی کارروائی کرنے سے خوفزدہ ہیں۔

عبدالباری عطوان نے بیان دیا ہے کہ فلسطینی محافظ صہیونی فوجیوں کے منتظر ہیں جب کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کے باوجود غزہ میں داخل ہونے سے گھبراتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حالیہ جنگ صرف اسرائیل اور غزہ تک ہی محدود نہیں ہے ، بلکہ یہ اسرائیل اور فلسطینی قوم کے مابین ہے۔

رای الیوم کے مدیر کے مطابق ، غیر قانونی صہیونی حکومت کا کوئی حصہ فلسطینیوں کی پہنچ سے دور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت فلسطینیوں کے اندر انقلابی جوش و جذبہ دیکھا جاتا ہے ، جبکہ اسرائیل میں افراتفری پائی جاتی ہے۔

عطوان کے مطابق اسرائیل کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کے عمل میں تیزی آئی ہے۔ فلسطینیوں نے اس بار ایک بے مثال تحریک شروع کردی ہے۔ ان کے پاس مختلف قسم کے میزائل ہیں اور انہوں نے 2014 سے کافی پیشرفت کی ہے۔ عبدالباری نے وضاحت کی ہے کہ فلسطینی اس بار جنگ کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مصری تجزیہ نگار

ایران جنگ نہیں چاہتا، اس نے ڈیٹرنس پیدا کیا۔ مصری تجزیہ کار

(پاک صحافت) ایک مصری تجزیہ نگار نے اسرائیلی حکومت کے خلاف ایران کی تعزیری کارروائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے