اسرائیل فوسز

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید

بیت المقدس (پاک صحافت) اسرائیلی فورسز کی جانب سے معصوم اور نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ عدی صلاح نامی نوجوان آج صبح دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمال میں واقع ایک علاقے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ کے دوران شہید ہو گیا ہے۔ جبکہ یہ علاقہ حالیہ مہینوں سے شدید کشیدگی کا شکار ہے۔

17 سالہ عدی صلاح کو اسرائیلی فورسز نے حالیہ مہینوں میں مسلح تنازعات کے مرکز مغربی کنارے کے علاقے جنین کے قریب واقع گاؤں کفردان میں ایک آپریشن کے دوران سر میں گولی مار کر شہید کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل اور جنین کے درمیان کراسنگ پوائنٹ کے قریب دو فلسطینی شہید اور ایک اسرائیلی افسر ہلاک ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

کیبینیٹ

صیہونی حکومت کے رفح پر حملے کے منظر نامے کی تفصیلات

پاک صحافت عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے صیہونی حکومت کے رفح پر حملے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے