ترکی اسرائیل

اردوگان اور لاپڈ کی ملاقات اور مختلف امور پر گفتگو

نیویارک (پاک صحافت) نیویارک میں ترک صدر طیب اردوگان نے اسرائیلی وزیراعظم لاپڈ سے ایک اہم ملاقات کی ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر اسرائیل کے عبوری وزیراعظم یائر لاپڈ کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی ہے۔ ترک صدر طیب اردوگان کی اسرائیل کے موجودہ وزیراعظم سے یہ پہلی ملاقات ہے۔

یاد رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان کی جانب سے اس سے قبل بھی اسرائیلی وزیراعظم اور صدور سے ملاقاتیں رہی ہیں جبکہ اسرائیل کے اعلی عہدیداروں نے متعدد مرتبہ ترکی کے سرکاری دورے بھی کئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان کئی برسوں سے دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کیمپ

فلسطین کی حمایت میں طلبہ تحریک کی لہر نے آسٹریلیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

پاک صحافت فلسطین کی حمایت میں طلبہ کی بغاوت کی لہر، جو امریکہ کی یونیورسٹیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے