شہبازشریف

وزیر اعظم کی جانب سے اسلام آباد میں 10 سال سے زیر تعمیر جیل کا کام فوری مکمل کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں 10 سال سے زیر تعمیر  جیل کا کام فوری طور پر مکل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔  خیال رہے کہ وزیراعظم نے اگلے مالی سال میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد ماڈل جیل کمپلیکس کا سالوں سے زیر التوا منصوبہ ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس مقصد کے تحت وزیراعظم نے جیل منصوبے کے جائزے کے لئے 6 رکنی کمیٹی بنا دی جس کے سربراہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ مقرر کیے گئے ہیں جبکہ سیکرٹری ٹو وزیراعظم ڈاکٹر توقیر شاہ کے دستخطوں سے حکمنامہ جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے اگلے مالی سال میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد جیل کمپلیکس کو دنیا کی جدید جیلوں کی طرز پر تعمیر کیا جارہا ہے تاہم عمارت کی تعمیر نہ ہونے سے اسلام آباد کے قیدیوں کو گزشتہ 6 دہائیوں سے اڈیالہ جیل میں رکھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے