ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے نیویارک میں پرتشدد حملے، متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے نیویارک میں پرتشدد حملے، متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا

نیویارک (پاک صحافت) امریکی شہر نیویارک میں سابق صدر ڈونلد ٹرمپ کے حامی ایک بار پھر نکل آئے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں ریلیاں نکالیں اور پرتشدد حملے کردیئے جس کے بعد پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق سابق صدر کے حمایتی ٹرمپ ٹاورز کے سامنے اکٹھے ہوئے اور ٹائم اسکوائر کی جانب جلوس نکالا، مظاہرین نے ٹرمپ 2024ء کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، اس دوران ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ریلی کے موقع پر بلیک لائیوز میٹر تحریک کے ارکان بھی وہیں موجود تھے، جنہوں نے سابق صدر کے حق میں ریلی نکالنے والوں کے خلاف ردعمل کا مظاہرہ کیا۔

نیویارک پولیس نے ٹرمپ کے حامیوں کو پرچم لہرانے کی اجازت نہیں دی اور ایک دوسرے پر حملے کرنے والے دونوں گروہوں سے بڑی تعداد میں لوگوں کو حراست میں لے لیا۔

اس دوران امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے کیپٹل ہل پر حملے کے الزام میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک عہدے دار کو گرفتار کرلیا۔

بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ دور میں تعینات اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدے دار فیڈریکو کلین کو حراست میں لے کر ان پر غیر قانونی طور پر کیپٹل ہل میں داخلہ، پرتشدد رویہ اپنانے اور کانگریس سمیت سیکورٹی اداروں کے کام میں مداخلت کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یونیورسٹی

اسرائیل میں ماہرین تعلیم بھی سراپا احتجاج ہیں۔ عبرانی میڈیا

(پاک صحافت) صہیونی اخبار اسرائیل میں کہا گیا ہے کہ نہ صرف مغربی یونیورسٹیوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے