مفتاح اسماعیل

حکومت برآمدات اور زرعی پیداوار بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے برآمدات اور زرعی پیداوار بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بزنس سمٹ میں رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کمپنیوں کو بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات برآمد کرنے میں سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ کمانے کے لیے ہر کمپنی کو اپنی مصنوعات کا کم از کم دس فیصد برآمد کرنا چاہیے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کے اس پیداواری شعبے کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔ ملک اس سال اب تک 1.1 ملین ٹن گندم درآمد کرچکا ہے، گندم کی درآمد پر خرچ ہونے والی رقم کاشتکاروں کی مدد اور اس شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کروا کر بچائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات اور زراعت کو فروغ دینے سے معاشرے کے غریب طبقات کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ ہمیں اپنی آمدنی اور اخراجات میں بھی توازن پیدا کرنا ہوگا اور بجٹ اور تجارتی خسارے کے مسائل سے نمٹنے کے لیے اپنے وسائل کے اندر رہنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے