بھارت کا نام نہاد جمہوری چہرہ ایک بار پھر بے نقاب، احتجاج کرنے والے کسانوں کے خلاف دہشت گردی کرنا شروع کردی

بھارت کا نام نہاد جمہوری چہرہ ایک بار پھر بے نقاب، احتجاج کرنے والے کسانوں کے خلاف دہشت گردی کرنا شروع کردی

نئی دہلی (پاک صحافت) بھارتی کسانوں کا اپنے مطالبات کے حق کے لیے احتجاج 67ویں روز بھی جاری ہے، جس کو ختم کرنے کے لیے بھارت کی ریاستی سرکار امریکی شہری جارج فلائیڈ کے جیسے تشدد پر اتر آئی ہے اور ان کے خلاف دہشت گردی کرنا شروع کردیا ہے جس سے ایک بار پھر بھارت کا نام نہاد جمہوری چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں مودی سرکار نے نئے زرعی قوانین قائم کیے ہیں، جسے بھارتی کسانوں نے مسترد کرتے ہوئے اپنے مطالبات کے حق کے لیے دھرنا دیا ہے ۔

بھارتی کسانوں کا کہنا ہے کہ مطالبات منوائے بغیر نہ واپس جائیں نہیں جائیں گے اور نہ ہی دھرنے ختم کریں گے، مودی سرکا کو چاہیے کہ ہمارے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے گرفتارکسانوں کورہاکرے۔

بھارتی کسانوں کے دھرنے کی وجہ سے بھارتی معیشت کا جنازہ نکل گیا،مودی سرکا ر نے مظاہرین کو منانے کی ایک اور کوشش کی لیکن ناکام رہی، مسترد شدہ تجاوزیز پھر پیش کردیں۔

بھارتی پولیس نے ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے بھارتی کسان کی گردن کوجوتے سے دباتے ہوئے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا، کسان مظاہرین کے خلاف انتہا پسند غنڈوں کو میدان میں لایا گیا ہے، سنگھوبارڈر پر بھی  دھرنا دیےگئے مظاہرین کے کیمپوں پر حملے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فرانسیسی سیاستدان

یوکرین میں مغربی ہتھیاروں کا بڑا حصہ چوری ہوجاتا ہے۔ فرانسیسی سیاست دان

(پاک صحافت) فرانسیسی پیٹریاٹ پارٹی کے رہنما فلورین فلپ نے کہا کہ کیف کو فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے