مریم نواز

عوام عمران نیازی کو نشان عبرت بنا دیں گے۔ مریم نواز

باغ (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام عمران نیازی کو نشان عبرت بنا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے باغ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا ہے کہ وہ جو بنکر میں چھپ کر بیٹھا ہے سن لے، قوم اسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔ جو کہتا تھا اکیلا ہی کافی ہوں، آج اکیلا بیٹھ کر رو رہا ہے، جو کہتا تھا ان کو رلاوں گا ، آج خود رو رہا ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جس کو مسلط کیا گیا آج وہ جماعت کہاں گئی۔ پی ٹی آئی جہاں سے آئی وہاں واپس چلی گئی۔ آزاد کشمیر کا سابق وزیراعظم بھی اس (عمران خان) کے خلاف گواہی دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست ختم کرنے والے کئی آئے اور چلے گئے۔ نوازشریف کی سیاست ختم کرنے والے پارہ پارہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب پاکستان

پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری؛ سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے تحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے