میانمار میں مظاہرین کے خلاف شدید کریک ڈاؤن جاری، پولیس نے 10 سے زائد افراد کو ہلاک کردیا

میانمار میں مظاہرین کے خلاف شدید کریک ڈاؤن جاری، پولیس نے 10 سے زائد افراد کو ہلاک کردیا

میانمار (پاک صحافت) میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے جبکہ پولیس اور فوج نے اس احتجاج کو دبانے لیئے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے اور پولیس نے احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کرتے ہوئے اب تک 10 سے زائد افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس کی آنسو گیس شیلنگ سے متعدد مظاہرین زخمی ہوئے بھی ہوئے ہیں اور کل سے جاری کریک ڈاؤن میں سیکڑوں مظاہرین گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

میانمار میں جمہوریت بحالی کا مطالبہ کرنے والے لوگوں نے مختلف شہروں میں احتجاج کیا، ینگون سمیت کئی شہروں میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی، اس موقع پر ربر کی گولیوں اور آنسوگیس کا استعمال کیا گیا، پولیس کی فائرنگ سے متعدد مظاہرین ہلاک اور بیشتر زخمی ہوگئے۔

پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاری رکھا، دو روز کے دوران سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ پولیس نے میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد پر فائرنگ کی ہے جس سے 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، یہ میانمار میں حالیہ بغاوت کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں سب سے ہلاکت خیز دن رہا ہے۔

کئی شہروں بشمول ینگون، داوی، اور منڈالے سے پولیس کی جانب سے اصلی گولیوں اور آنسو گیس کے استعمال کے باعث ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔

واضح رہے کہ میانمار میں یکم فروری کو فوج نے اقتدار پر قبضہ کر کے ملک میں ایک سال کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی تھی، آنگ سان سوچی سمیت دیگر اہم رہنماؤں کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر حراست میں رکھا گیا ہے۔

اتوار کو منظرِ عام پر آنے والی سوشل میڈیا فوٹیج میں مظاہرین کو پولیس کے حملوں سے بھاگتے ہوئے، سڑک پر عارضی رکاوٹیں کھڑی ہوتے، اور خون میں لت پت کئی لوگوں کو موقعے سے دور لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔

اتوار کو پولیس کریک ڈاؤن کا دائرہ وسیع کر دیا گیا تھا کیونکہ فوجی عہدیدار سول نافرمانی کی تحریک کو کچلنا چاہتے ہیں جس میں ابھی تک کوئی نرمی نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ جنگ

اسرائیل کو غزہ جنگ میں شکست کا سامنا ہے۔ جرمن ماہر

(پاک صحافت) سیکیورٹی امور کے ایک جرمن ماہر کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے