شیری رحمان

حکومت کے کرپشن اسکینڈلز میں ایل این جی سرفہرست ہوگا۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت نے گزشتہ چار سال میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے لیکن کرپشن اسکینڈلز میں ایل این جی سرفہرست ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی کمپنی نے ایک بار پھر ایل این جی کارگو کی فراہمی سے معذرت کر لی ہے، اس کی وجہ سے گرمیوں میں بھی ملک میں شدید گیس کا بحران ہوگا۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ تاریخ میں مہنگی ترین ایل این جی خریدنے کے باوجود یہ صارفین اور صنعت کو گیس فراہم نہیں کرسکے۔ حکومت جاتے جاتے بھی ملک و عوام کی مشکلات میں اضافہ کررہی ہے، تباہی سرکار تو نہیں ہوگی لیکن ان کی پیدا کردہ بحران قوم کے لئے ضرور باعث پریشانی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے