عراقی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے امریکہ اور سعوی عرب کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے کو ناکام بنا دیا

عراقی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے امریکہ اور سعوی عرب کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے کو ناکام بنا دیا

عراق کی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے کل صوبہ بابل پر امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق الحشد الشعبی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس کے جوانوں نے  صوبہ بابل کے جرف النصر علاقے میں داعش دہشتگرد گروہ کا حملہ پسپا اور دہشتگردوں کو فرار کرنے پر مجبور کر دیا۔

عراق میں داعش دہشتگردوں کی شکست کے باوجود بعض علاقوں میں اس کے عناصر موجود ہیں اور اکا دکا دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب اور دوسرے متعدد ممالک کی جانب سے تیار کردہ دہشت گرد تنظیم داعش نے دوہزار چودہ میں امریکہ اور اس کے مغربی و عربی اتحادیوں کی مالی و اسلحہ جاتی مدد سے عراق پر حملہ کر کے اس ملک کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا تھا اور بے پناہ ہولناک اور انسانیت سوز جرائم انجام دیئے ۔

عراقی فوج نے ایران کی مشاورتی مدد سے سترہ نومبر دوہزار سترہ  کو عراق میں داعش کے آخری گڑھ راوہ شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کا اعلان کیا جس کے بعد عملی طور پر عراق سے داعشی تسلط کا خاتمہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

احتجاج

امریکہ میں طلبہ کے احتجاج کا تسلسل؛ یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کی گریجویشن تقریب منسوخ کر دی گئی

پاک صحافت یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا نے غزہ جنگ کے خلاف مظاہرے پھیلتے ہی احتجاج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے