ایرانی سپریم لیڈر کی ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی، ٹوئٹر نے اکاؤنٹ معطل کردیا

ایرانی سپریم لیڈر کی ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی، ٹوئٹر نے اکاؤنٹ معطل کردیا

تہران (پاک صحافت) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹوئٹر پر قتل کی دھمکی دینے پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کردیا گیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈرون حملے میں قتل کرنے کا اشارہ دیا تھا، سپریم لیڈر کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسی شباہت رکھنے والا شخص کو گولف کھیلتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مشابہ شخص کی تصویر کو بلندی سے ڈرون کی مدد سے لیا گیا اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس شخص کو ڈرون سے نشانہ بنایا جائے گا۔

اس تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ بدلہ ناگزیر ہے، جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے اور قتل کا حکم دینے والے سے انتقام لیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر مزید کہا تھا کہ اگرچہ جنرل سلیمانی کے جوتے بھی قاتل سے زیادہ معزز ہیں لیکن قاتل نے جاتے جاتے ایک ایسی غلطی کی جس کا لازمی بدلہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 3 جنوری کو ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد ایئرپورٹ پر امریکی ڈرون حملے میں ساتھی سمیت قتل کردیا گیا تھا جس پر ایران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ معطلی کی مدت کتنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

برٹش

برطانوی دعویٰ: ہم سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے پوری کوشش کریں گے

پاک صحافت برطانوی نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن حکومت غزہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے