بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے: اقوام متحدہ

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے: اقوام متحدہ

جنیوا (پاک صحافت) اقوام متحدہ میں اس وقت بھارتی سازش بے نقاب ہوگئی جب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی قرار دے دیا۔

انسانی حقوق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں عوام سے زمین اور روزگار میں امتیازی سلوک ہو رہا ہے، بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو یکطرفہ طور پر کالعدم قرار دیا۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں مئی 2020 میں نام نہاد ڈومیسائل قوانین پاس کیے، بھارتی نام نہاد قانون سازی سے کشمیر عوام اپنا تحفظ یقینی بنانے سے محروم ہوئے۔

انسانی حقوق کے ماہرین نے کہا کہ بھارتی ڈومیسائل قانون لسانی، مژہبی اور نسلی بنیادوں پر آبادیاتی تبدیلی کا خدشہ بڑھ رہا ہے، مزید کہا گیا کہ بھارت کشمیر کے عوام کے معاشی، معاشرتی اور ثقافتی حقوق کا تحفظ کرے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مقبوضہ کشمیر میں کانگریس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے سابق رکن پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا ہے کہ غیر ملکی سفارتکاروں کی مقبوضہ علاقے میں آمد محض سیر سپاٹے پر ختم ہوگی او ر بھارتی حکومت اور کشمیریوں کو اس سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پروفیسر سوز نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا دورہ کرنے والے یورپی سفارتکاروں میں جو زندہ دل اور حقیقت شناس ہوں گے وہ اپنے ملکوں میں جاکر اپنے عوام کو کشمیر کی سچی کہانی ضرور بتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت بار بار اپنی غلطی دہرا رہی ہے اور کوئی سبق نہیں سیکھ رہی، انہوں نے کہا کہ سفارتکاروں سے صرف مخصوص اور چنے ہوئے لوگوں کی ملاقات کرائی جا رہی ہے جو ایک فضول کارروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بنلسون

نیلسن منڈیلا کا پوتا: فلسطینیوں کی مرضی ہماری تحریک ہے

پاک صحافت جنوبی افریقہ کے سابق رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے