اپنی شکست سے بوکھلائے ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اقتدار کے آخری دنوں میں فلسطینی قوم کے خلاف کوئی خطرناک قدم اٹھا سکتے ہیں 

اپنی شکست سے بوکھلائے ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اقتدار کے آخری دنوں میں فلسطینی قوم کے خلاف کوئی خطرناک قدم اٹھا سکتے ہیں 

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اقتدار کے آخری دنوں میں فلسطینی قوم کے خلاف ایک نہایت ہی خطرناک فیصلہ کرکے جانے والے ہیں جس کے پیش نظر اسرائیلی فوج کے زیرانتظام سول انتظامیہ کی نام نہاد “سپریم کونسل فار پلاننگ اینڈ کنسٹرکشن” کی جانب سے امریکی صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے سے قبل ہی مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر تعمیراتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عبرانیٹی وی چینل ’11’ نے  رپورٹ میں‌ بتایا ہے کہ یہودی کنسٹرکشن کونسل آبادکاروں کی بستیوں میں تعمیراتی کاموں کو حتمی شکل دینے کے لیے اگلے جمعرات کو  اہم اجلاس منعقد کرے گی۔

یہ پہلا موقع ہے جب قابض حکومت نے جو بائیڈن کے امریکا میں صدر منتخب ہونے کے بعد مغربی کنارے میں آبادکاری کی منظوری دی ہے، کیونکہ اسرائیل میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ جو بائیڈن کا عرصہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کی مدت کی طرح ہی ہوسکتا ہے جس میں فلسطین میں‌ یہودی آباد کارے کے خلاف امریکی موقف میں سختی آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فلسطینی پرچم

جمیکا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتا ہے

پاک صحافت جمہوریہ بارباڈوس کے فیصلے کے پانچ دن بعد اور مقبوضہ علاقوں میں “غزہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے