گوگل

گوگل کا سرچ انجن ڈیزائن میں تبدیلی کا فیصلہ

نیویارک (پاک صحافت) نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی گوگل نے سرچ انجن ڈیزائننگ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے، غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوگل کی جانب سے موبائل پر سرچنگ کی سہولت میں آئندہ چند دنوں میں نئی تبدیلیاں متعارف کرا دی جائیں گی۔ گوگل بلاگ پوسٹ کے مطابق سرچنگ نتائج کو پڑھنے میں پہلے سے زیادہ آسانی فراہم کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ سرچنگ رزلٹ میں اہم معلومات کو نمایاں کرنے اورغیر ضروری معلومات کو کم سے کم کرنے کے لیے بھی ڈیزائن میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔ گوگل کے مطابق اس نئے انٹرفیس کو جلد ہی ریلیز کیا جائے گا لیکن بعض صارفین کو اس کی جانچ کی سہولت دی گئی ہے۔ گوگل کےتجزیہ کاروں کے مطابق اس کا نیا ڈیزائن دیکھنے میں بہت اچھا ہے۔

واضح رہے کہ گوگل نے فون سرچ انجن کا انداز پانچ سال بعد بدلا ہے جس میں ہر سیکشن کے درمیان فاصلوں کو کم کیا گیا ہے اور نتائج بھی کم کئے گئے ہیں۔ اس طرح گوگل ڈیزائنر نے جگہ کی کمی بیشی کو کام میں لاتے ہوئے اسے نگاہوں کےلیے مزید قابلِ قبول بنایا ہے۔ کئی جگہوں پر فونٹ کو گوگل ہی کے ایک دوسرے فونٹ سےبدلا گیا ہے۔

 گوگل کے مطابق سرچ انجن کی ٹیب کو پڑھنے کےلئے آسان بنایا گیا ہے اور سرچ بار کا شیڈو بڑھایا گیا ہے۔ نالج پینل میں ٹٰبس کو جدید انداز کے بٹنوں سے تبدیل کردیا گیا ہے اور اس میں آؤٹ لائن اور ٹٰیکسٹ کو ایک کنٹراسٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ اسکرولنگ کی سمت بتانے کے لیے تصویر کے کنارے کو گول کیا گیا ہے۔ رزلٹ پیج کا ٹائٹل بڑھایا گیا ہے تاکہ دیکھنے میں نمایاں نظرآئے۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے