کالعدم تنظیم بی ایل اے عبدالمجید بریگیڈ کا اہم سرغنہ اور ساتھی ہلاک

کوئٹہ (پاک صحافت) کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی عبدالمجید بریگیڈ کے اہم سرغنہ صدام حسین مسلم اور ساتھی کو تربت کے علاقے کیچ میں ہلاک کر دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے بی ایل اے کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گرد صدام حسین مسلم کو ہلاک کر دیا گیا۔

تٖفصیلات کے مطابق ہلاک دہشت گرد صدام حسین مسلم، گرو اور جبار جیسے ناموں سے بھی جانا جاتا تھا، آپریشن کے دوران اس کا ایک اور ساتھی دہشت گرد مقصود بھی مارا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا ہے۔ دہشت گرد صدام 2016ء سے جنوبی بلوچستان میں دہشت گردی کی 93 وارداتوں میں ملوث تھا۔

واضح رہے کہ دہشت گرد صدام گرینیڈ حملے، بارودی سرنگوں کے حملے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا، ان حملوں میں 131 معصوم لوگوں کی جانیں گئیں جبکہ 177 لوگ زخمی بھی ہوئے۔ ستمبر 2023ء میں دہشت گرد صدام ایف سی بلوچستان کے ہیڈکوارٹر پر بھی حملے میں ملوث رہا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے