متعدد ممالک کے سفیروں کی اسماعیل ہنیہ سے ملاقات، فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

متعدد ممالک کے سفیروں کی اسماعیل ہنیہ سے ملاقات، فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

دوحا (پاک صحافت)قطر میں متعین متعدد ممالک کے سفیروں نے گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی جس میں فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں حماس کے سیاسی شعبے کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں جمہوریہ ترکی کے سفیر مصطفیٰ صوکوکو، ایران کے سفیر حمید رضا دھقانی، روس کے سفیر نور محمد خولوف اور جنوبی افریقا کے سفیر فیصل موسیٰ شامل تھے۔

حماس کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی سفیروں ‌کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں فلسطین کی تازہ صورت حال، فلسطین میں رواں سال تین مراحل میں ہونے والے انتخابات اور انتخابی عمل کو لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسماعیل ہنیہ نے غیرملکی سفیروں کو قضیہ فلسطین کو لاحق خطرات کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ حماس فلسطینی قوتوں کے درمیان اتحاد اور مفاہمت کی پالیسی پر سختی کے ساتھ عمل پیرا ہے، اس موقعے پر اسماعیل ہنیہ نے سفیروں کے سوالوں کے جواب بھی دیئے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب امریکہ اسرائیل

امریکہ اور سعودی عرب کے ریاض اور تل ابیب کے درمیان مفاہمت کے معاہدے کی تفصیلات

(پاک صحافت) ایک عرب میڈیا نے امریکہ، سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان ہونے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے