حافظ حمداللہ

عمران نیازی کو قوم اور ریاست سے معافی مانگنی ہوگی۔ ترجمان پی ڈی ایم

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کو قوم اور ریاست سے معافی مانگنی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سازشی بیانیہ سے دستبرداری، واشنگٹن سے دوستی عمران کا میگا یوٹرن ہے، وہ سائفر کو بنیاد بنا کر 7 ماہ پاکستانی قوم کے جذبات سے کھیلتے رہے۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ عمران نیازی نے پاکستان کی آزادی، خودمختاری، خودداری اور سالمیت کو داؤ پر لگایا۔ عمران خان نے پاکستان کو دنیا میں تنہا اور رسوا کر کے تماشا بنادیا، انہوں نے سائفر ہاتھ میں ہلا ہلا کر جھوٹ بولا اور قوم کو بیوقوف بنایا، کیا تم نے ریاست کو کھلونا اور قوم کو بھیڑ بکریوں کا ریوڑ سمجھ رکھا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن امریکی سازشی بیانیہ دوسرے دن سپریم کورٹ سے تحقیقات کا مطالبہ، یہ جھوٹ، ڈرامے بازی اور منافقت نہیں چلے گی، آپ کا محاسبہ ضروری ہے، نیا پاکستان، ریاست مدینہ، غلامی نامنظور، حقیقی آزادی کے جھوٹے نعروں پر قوم مزید اعتماد نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے