اٹلی کے بعد جرمنی نے بھی اسرائیل کی جانب سے یہودی آبادکاری کو روکنے کا مطالبہ کردیا

اٹلی کے بعد جرمنی نے بھی اسرائیل کی جانب سے یہودی آبادکاری کو روکنے کا مطالبہ کردیا

جرمنی (پاک صحافت)  اسرائیلی حکومت نے جانب سے فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری کے نئے منصوبوں کے اعلان پر عالمی رد عمل جاری ہے، اٹلی کے بعد جرمنی نے بھی فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں‌ یہودی آباد کاری اور کالونیوں کے قیام کی مذمت کرتے ہوئے مزید آباد کاری فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جرمن وزات خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تل ابیب کی طرف سے غرب اردن کی یہودی کالونیوں میں توسیع کا اعلان ناقابل قبول ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن اور القدس میں‌یہودی کالونیوں میں توسیع بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی نفی ہے۔

جرمن حکومت نے فلسطین میں یہودی آبادکاری اور اسرائیل کے یک طرفہ اقدامات کو تنازع کے دو ریاستی حل کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف قرار دیا۔

جرمن حکومت نے اسرائیلی ریاست پر زور دیا ہے کہ وہ مشرقی بیت المقدس اور مغربی کنارے میں‌ گھروں کی تعمیر کے تازہ پرمٹ منسوخ کرے۔

خیال رہے کہ سوموار کے روز اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 780 گھروں کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

احتجاج

امریکہ میں طلباء کے مظاہرے ویتنام جنگ کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی یاد تازہ کر رہے ہیں

پاک صحافت عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے لکھا ہے: امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے