پرویز خٹک

کوئی بھی مجھ پر کرپشن ثابت کردے تو مجھے گولیاں مار دیں، پرویز خٹک کا دبنگ اعلان

پشاور (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے دبنگ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے مجھ پر کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ پاکستان میں کوئی بھی مجھ پر کرپشن ثابت کردے تو مجھے گولیاں مار دیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پرویزخٹک کے گھر حرام کا پیسہ نہیں جاتا، مجھ پر الزامات لگانے والے خود کرپشن میں ملوث ہیں، پی ڈی ایم کی صورت تمام چور اکھٹے ہوگئے ہیں اور اکھٹے ہی مریں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پرویز خٹک نے خود پر لگائے کرپشن کے تمام الزامات کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ پشاور بی آر ٹی کے حوالے سے مھج پر بہت تنقید ہوتی رہی، بی آر ٹی کا پنجاب کی میٹرو سے مقابلہ کیا جائے تو بی آر ٹی بین الاقوامی معیار کی بس سروس ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر پرویز خٹک نے مزید کہا کہ بی آر ٹی میں فیڈر روٹس بھی بنائے گئے ہیں جس کی وجہ سے اس کی تکمیل کی مدت اور لاگت میں اضافہ ہوا، بی آر ٹی منصوبے کی کامیابی سے اپوزیشن کے منہ بند ہوگئے ہیں۔ پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں ہمارے نمبر گیمز مکمل ہیں، ہم نہ کبھی پی ڈی ایم کے پاس گئے اور نہ جائیں گے، عمران خان نے چوروں کو احتساب کے دائرے میں لانے کی بات کی ہے اور ان کا احتساب ہو کر ہی رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے