مریم نواز

لاڈلے کو فائدہ پہنچانے کیلئے آئین کی من مانی تشریح نامنظور ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاڈلے کو فائدہ پہنچانے کیلئے آئین کی من مانی تشریح کی جارہی ہے جو نامنظور ہے، عدالتی فیصلوں نے ہی سیاسی مسائل پیدا کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والے بینچ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ لاڈلے کو فائدہ پہنچانے کیلئے آئین کی من مانی تشریح کی جا رہی ہے جو نامنظور ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ اگر انصاف کے ایوان بھی دھونس، دھمکی، بدتمیزی اور گالیوں کےدباؤ میں آکر بار بار ایک ہی بنچ کے ذریعے مخصوص فیصلے کرتے ہیں، اپنے ہی دیے فیصلوں کی نفی کرتے ہیں، سارا وزن ترازو کے ایک ہی پلڑے میں ڈال دیتے ہیں تو ایسے یکطرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع ہم سے نا رکھی جائے۔ بہت ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی انتشار اور عدم استحکام کا سلسلہ اس عدالتی فیصلے سے شروع ہوتا ہے جس کے ذریعے آئین کی من مانی تشریح کرتے ہوئے اپنی مرضی سے ووٹ دینے والوں کے ووٹ نہ گننے کا حکم جاری ہوا۔ آج اس کی ایک نئی تشریح کی جارہی ہے تاکہ اب بھی اسی لاڈلے کو فائدہ پہچے جسے کل پہنچا تھا!نا منظور۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے