مصری انٹیلی جنس

راملہ میں صدر عباس اور مصری انٹیلی جنس چیف کی ملاقات

راملہ {پاک صحافت} مصری انٹیلی جنس چیف عباس کامل نے کل بدھ کو فلسطینی اتھارٹی کے راملہ میں قائم ہیڈ کواٹر میں صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔ میجرجنرل عباس کامل اس سے قبل مقبوضہ بیت المقدس کیدورے پرگئے تھے جہاں انہوں نے اسرائیلی حکام سے بھی ملاقات کی تھی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق میجر جنرل عباس کامل راملہ  میں فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کواٹر کے دورے پرآئے جہاں انہوں نے صدر محمود عباس اور اپنے فلسطینی ہم منصب میجر جنرل ماجد فرج سے خطے میں آنے والی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

قبل ازیں عباس کامل نے بیت المقدس میں اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ اور وزیر دفاع بینی گینٹز سے ملاقات کی۔عبرانی ٹی وی چینل 13 کے مطابق مصری عہدیدار کے اس دورے کا مقصد غزہ کی پٹی کے حوالے سے فریقین کے موقف میں قربت پیدا کرنے کی کوشش کرنا ہے۔مصری انٹیلی جنس ایک ایسے وقت میں اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے عہدیداروں سے ملے ہیں جب غزہ کی پٹی سے  یہودی کالونیوں پرراکٹ داغے گئے تھے۔ مصر نے اسرائیل پر زور دیا تھا کہ وہ فلسطینی راکٹ حملوں کا جواب نہ دے اور تحمل کا مظاہرہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں

کیبینیٹ

صہیونی فوج میں مستعفی ہونے کا ڈومینو

پاک صحافت صیہونی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملٹری انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے