کورونا ویکسین

کورونا ویکسین سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی، عالمی ادارہ صحت

{پاک صحافت} عالمی ادارہ صحت (WHO) نے دنیا بھر میں لگائی گئی کورونا ویکسین کے متعلق اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر میں ابھی تک 335 ملین سے زائد انسانوں کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے اور ویکسین سے کسی بھی شخص کی موت نہیں ہوئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ویکسین پوری طرح سے صحیح ہے۔

ادارے کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادہانوم گیبرے سُس نے جنیوا میں ویڈیو کانفرس کے ذیعے پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

گیبرے سُس کا کہنا ہے کہ بعض ممالک کی جانب سے آکسفورڈ یونیورسٹی سے منسلک  آسڑا زینیکا فرم  کی ویکسین  کے استعمال کو التوا میں ڈالے جانے پر ان کو آگاہی ہے، اوراس ویکسین پر تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ خون میں خرابی سے متعلق خدشات کی وجہ سے متعدد ممالک نے ویکسین کا عمل معطل کردیا جبکہ اس مد میں کوئی معقول جواز سامنے نہیں آیا۔

جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی کل منظوری دیے جانے کا ذکر کرنے والے ڈائریکٹر جنرل نے  بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کی  منظوری حاصل ہونے والی یہ چوتھی ویکسین ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہنگامی استعمال کی اجازت دی جانے والی ویکسینز کو کورونا ویکسین عالمی رسائی پروگرام کوواکس کے دائرہ کار میں بروئے کار لایا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں

بائیڈن

سی این این: بائیڈن کو زیادہ تر امریکیوں سے پاسنگ گریڈ نہیں ملا

پاک صحافت ایک نئے “سی این این” کے سروے کے مطابق، جب کہ زیادہ تر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے