مرتضی وہاب

کراچی میں وارداتیں کرنے والے افغانستان، کے پی اور دیگر علاقوں سے آتے ہیں۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں وارداتیں کرنے والے افغانستان، کے پی اور دیگر علاقوں سے آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پچھلے وزیر داخلہ سے سوال کریں اسٹریٹ کرائم کیوں بڑھا، لاہور میں بھی جرائم ہو رہے ہیں۔ ماضی میں یہاں پہیہ جام ہڑتال، ٹارگٹ کلنگ، بھتا خوری تھی، فیکٹریوں اور دکانوں کو جلایا جاتا تھا، سندھ حکومت نے آپریشن کیا۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ کراچی دنیا کے خطرناک شہروں میں پانچویں نمبر پر تھا، کراچی آپریشن کے بعد کراچی 132 نمبر پر چلا گیا تھا، گزشتہ 6 ماہ کے دوران امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی، قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے اداروں کو اس بارے میں بتایا ہے، ملزمان کیلئے ای ٹیگ کا قانون پاس ہوچکا ہے، عادی مجرم کو ضمانت کے وقت ای ٹیگ لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے