اسلامی نظریاتی کونسل

اسلامی نظریاتی کونسل کی خالی نشستوں پر تقرریاں

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلامی نظریاتی کونسل کی خالی نشستوں پر صدر مملکت نے نئے ممبران کی تقرریوں کی منظوری دے دی ہے۔ جبکہ قبلہ ایاز کو چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے اسلامی نظریاتی کونسل کی بارہ خالی نشستوں کے لئے تقرریوں کی منظوری دی ہے۔ محمد حسن حسیب الرحمان اور دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مولانا حمیدالحق حقانی بھی ممبر تعینات کیے گئے ہیں۔ قبلہ ایاز کو چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔

صدر مملکت نے علامہ محمد حسین اکبر، سید ضیااللہ شاہ بخاری اور پیرزادہ جنید امین کی بطور ممبر منظوری دیدی ہے۔ کراچی یونیورسٹی سے ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی اور پیر ابو الحسن محمد شاہ آف بھیرہ شریف کو بطور ممبر تعینات کیا گیا ہے۔ حافظ محمد طاہرمحمود اشرفی، مفتی محمد زبیر، سید محمد حبیب عرفانی اور مولانا نسیم علی شاہ بھی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل تعینات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے