مہاتیر محمد

اگر ملائیشیا کے عوام چاہیں تو میں وزیراعظم کی ذمہ داری قبول کروں گا۔ مہاتیر محمد

ملائیشیا (پاک صحافت) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ اگر ملائیشیا کے عوام چاہیں تو میں وزیراعظم کی ذمہ داری قبول کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ اگر وہ ملائیشیا کے وزیراعظم کے طور پر منتخب ہو جاتے ہیں، تو وہ صرف ایک سال کے لیے اس عہدے پر رہنے کے لیے تیار ہیں، نہ کہ وزارت عظمیٰ کی مکمل مدت سنبھالنے کے لیے۔ اگر ملائیشیا کے عوام کی طرف سے دوبارہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر اصرار کیا گیا تو میں قبول کروں گا۔

مہاتیر محمد کا مزید کہنا ہے کہ بلاشبہ، وہ براہ راست ملائیشیا کی سیاست میں داخل ہونے کے بجائے وقفہ لینے کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں آرام کو ترجیح دیتا ہوں، پھر بھی میں ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔ یاد رہے کہ مہاتیر محمد نے 10 مارچ 2018 کو کہ جب وہ 97 سال کے تھے تو انہوں نے اچانک اپنا استعفیٰ ملک کے بادشاہ کو پیش کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

کیمپ

فلسطین کی حمایت میں طلبہ تحریک کی لہر نے آسٹریلیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

پاک صحافت فلسطین کی حمایت میں طلبہ کی بغاوت کی لہر، جو امریکہ کی یونیورسٹیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے