دھماکہ

تربت میں خاتون کا خودکش حملہ، پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کے ضلع تربت میں خاتون خودکش حملہ آور کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر روڈ پر خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا، تربت میں خودکش حملہ کرنے والی ایک خاتون تھی۔ دھماکے میں پولیس کی ایک خاتون سپاہی بھی زخمی ہوئی اور سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور بہت جلد ملزمان کو تلاش کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے