افغان سکیورٹی فورسز پر طالبان کا حملہ، سکیورٹی فورسز کے  6 اہلکار ہلاک ہوگئے

افغان سکیورٹی فورسز پر طالبان کا حملہ، سکیورٹی فورسز کے  6 اہلکار ہلاک ہوگئے

کابل (پاک صحافت) افغانستان کے صوبہ نیمروز کے ضلع خشروڈ میں طالبان نے افغان سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے خامہ کے مطابق افغانستان کے صوبہ نیمروز کے ضلع خشروڈ میں طالبان نے افغان سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغانستان کے صوبہ نیمروز کے ضلع خشروڈ میں طالبان کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

صوبائی پولیس چیف کرنل عبدالوہاب کے مطابق گزشتہ شب درجن بھر افغان طالبان دہشت گردوں  نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی جس میں متعدد طالبان ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی فوج نے افغانستان میں اہم شخصیات پر ہونے والے قاتلانہ حملوں کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہرایا تھا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق افغانستان میں امریکی افواج کے ترجمان کرنل سونی لیگٹ نے کہا تھا کہ طالبان کی جانب سے حکومتی اہلکاروں، سول سوسائٹی اور صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کی مہم کو بند ہونا چاہیے تاکہ امن کی کوششیں کامیاب ہو سکیں۔

خیال رہے کہ افغانستان میں چند مہینے پہلے قاتلانہ حملوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس میں ملک کی اہم شخصیات کو نشان بنایا جا رہا ہے۔

گزشتہ سال نومبر سے اب تک کابل کے نائب گورنر اور پانچ صحافیوں کے علاوہ افغان انتخابی عمل کی نگران تنظیم کے سربراہ یوسف رشید کو قتل کیا جا چکا ہے۔

افغانستان میں امریکی افواج کے ترجمان کرنل سونی لیگٹ کا کہنا تھا کہ امریکہ طالبان کے حملوں کے خلاف افغانستان کی افواج کا دفاع کرتا رہے گا۔

دوسری جانب امریکی الزام سے پہلے طالبان نے صوبہ قندھار، ننگرہار اور ہلمند میں حالیہ فضائی حملوں کا الزام امریکی افواج پر عائد کیا تھا، طالبان کا کہنا تھا کہ فضائی حملے فروری 2020 میں ہونے والے امن معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

برٹش

برطانوی دعویٰ: ہم سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے پوری کوشش کریں گے

پاک صحافت برطانوی نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن حکومت غزہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے