ترقی کی بنیاد دلیل اور منطق ہے پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے

ترقی کی بنیاد دلیل اور منطق ہے پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے: فواد چوہدری

راولپنڈی(پاک صحافت)راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں ماضی سے سیکھ سے آگے بڑھنا ہو گا  ترقی کی بنیاد دلیل اور منطق ہے نئی دنیا کو بنانے میں یونیورسٹی کا اہم کردار رہا ہے اگلے پانچ سالوں میں تبدیل پاکستان نظر آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بارانی یونیورسٹی راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم الخالد ٹینک تو بنا رہے ہیں لیکن گاڑی نہیں بنا سکتے اس کی وجہ سول ملٹری تعلق درست نہ ہونا رہا ہے مگر ہم سول ملٹری روابط بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف ملک کو بحران سے نکالنے میں کامیاب رہی ہے: گورنر پنجاب

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بارانی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید دنیا کسی سیاستدان یا مولوی نے نہیں یونیورسٹی نے بنائی، ترقی کی بنیاد دلیل اور منطق ہے، ماضی سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہے، جب فیصلے وقت پر نہ ہوں تو دہائیاں کو سزا بھگتنا پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل بائیو ٹیکنالوجی اور ایگری کلچر ٹیکنالوجی کو اکٹھا کررہے ہیں، دنیا کا سب سے بڑا نہری نظام رکھتے ہوئے ہم بہت پیچھے ہیں، مولیاں گاجر بیچ کر ہم ترقی نہیں کر سکتے اس لیے ترقی کے لیے زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 22 کروڑ عوام کے لیے ہم ملک میں کچھ نہیں بنا رہے، نجکاری کا مقصد یہی ہے کہ ہم اپنے ملک میں خود چیزیں بنائیں، اگلے پانچ سال میں تبدیل پاکستان نظر آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ملک قیوم اور افتخار چوہدری کے سوا کو ئی جج نظر نہیں آتا، براڈ شیٹ انکوائی کمیٹی میں کوئی حکومتی وزیر شامل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے