گھر میں کوئی ملازم نہیں، افطار اور سحری بنانے کا 90 فیصد کام میں ہی کرتا ہوں، آغا علی

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی اداکار اور  میزبان آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر میں کام کاج کے لیے کوئی ملازم نہیں ہے، وہ اور ان کی اہلیہ اداکارہ حنا الطاف ہی گھر کے سارے کام کرتی ہیں۔آغا نے کہا ‘ہم اپنا باتھ روم بھی خود ہی صاف کرتے ہیں، سحری کے فوری بعد ہی ہم اپنا باتھ روم صاف کرلیتے ہیں اور پھر دیگر صفائی بھی ہوجاتی ہے’۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں حنا اور آغا نے نجی ٹی وی چینل کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جس میں آغا نے بتایا کہ ‘ہمارے گھر برتن دھونے، کھانا پکانے، صفائی اور استری کے لیے کوئی ملازم نہیں ہے’۔آغا علی نے کہا ‘ہم خود اپنے گھر کو صاف رکھتے ہیں، خود ہی مشین میں کپڑے دھوتے ہیں، میں کھانا پکاتا ہوں، یہ کام میرے ذمے ہے، افطار اور سحری بنانے کا 90 فیصد کام میں ہی کرتا ہوں، صفائی وغیرہ حنا دیکھتی ہے’۔

واضح رہے کہ اس موقع پر اداکارہ حنا الطاف نے اس حوالے سے کہا کہ ‘اگر بیچ میں شوٹ چل رہی ہو اور ہم میں سے کسی ایک کی چھٹی ہو تو وہ پھر گھر کے کام وغیرہ کرے گا’۔ حنا الطاف نے کہا کہ ‘اپنے گھر کے کام کرنے سے زیادہ خوبصورت اور کوئی بات نہیں ہوسکتی’۔ خیال رہے کہ اداکار جوڑے کے وائرل کلپ کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی اداکار اسٹیو بشسیمی پر حملہ، آنکھ پھوڑ دی گئی

(پاک صحافت) امریکی اداکار اسٹیو بشسیمی کی نیویارک میں سڑک پر چلتے ہوئے گھونسا مار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے