طویل دورانیے کی بورنگ یوٹیوب ویڈیوز کا خلاصہ کرنے والی اے آئی ویب سائٹ

(پاک صحافت) آگر آپ بھی طویل ویڈیوز سے بور ہوگئے ہیں تو آپ کے لیے اچھی خبر آگئی ہے، جی ہاں اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) پر مبنی ایک ویب سائٹ ’رائٹ لی اے آئی‘ (writelyai) طویل ویڈیو کے مواد کا خلاصہ کرکے آپ کے ساتھ سامنے رکھتا ہے۔ اس کے لیے سب سے پہلے گوگل کے سرچ بار میں www.writelyai.com لکھیں پھر آپ کے سامنے ایک پیچ کھلے گا جس پر اپنا نام اور ای میل لکھ کر لاگ اِن کریں جس کے بعد آپ کے پاس Verification code آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق اس کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے ویب سائٹ پر آپ لاگ ان ہوجائیں گے۔ اس کے بعد آپ کے سامنے ڈیش بورڈ کھل جائے گا جس میں 6 آپشن موجود ہوں گے۔ لنک والے آپشن میں کسی بھی یوٹیوب ویڈیو کا لنک ایڈریس کاپی کرکے پیسٹ کریں۔ جس کے بعد آپ کی اسکرین پر ویڈیو کا مختصر خلاصہ لکھا آئے گا۔ اس چیٹ پر آپ ویڈیو سے متعلق کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ طویل دورانیے کی ویڈیو کا مختصر خلاصہ کرنے کی اس ویب سائٹ کا لنک بھی تیزی سے وائرل ہورہا ہے، جس پر صارفین دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ’کیا کوئی ایسا راستہ ہے کہ ویڈیوز کے دوران اشتہارات کو ختم کیا جاسکے؟ ’ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’مستقبل میں اے آئی انسان کی صلاحیت کو بری طرح متاثر کرتے گی۔ ’ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’اے آئی لوگوں کو سوچنے اور تخلیق کرنے سے محروم کررہا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے