پارلیمنٹ

اسلام آباد کی یونین کونسلز کی تعداد نہ بڑھانے کا ترمیمی بل پارلیمنٹ میں منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی یونین کونسلز کی تعداد نہ بڑھانے کا ترمیمی بل پارلیمنٹ میں منظور کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے تحریک پیش کی کہ علاقہ دارالحکومت اسلام آباد مقامی حکومت (ترمیمی) بل 2022 زیر غور لایا جائے۔ مذکورہ بل قومی اسمبلی اور سینیٹ کی جانب سے منظور کیا گیا تھا جبکہ صدر مملکت کی جانب سے واپس ارسال کردیا گیا تھا۔

پارلیمنٹ نے بل کو زیر غور لانے کی منظوری دی جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے بل کی شق وار منظوری حاصل کی، اس دوران سینیٹر رانا مقبول احمد نے یکے بعد دیگرے چیئرمین اور میئرز کے الیکشن براہ راست کرانے کے حوالے سے بل کی شق 3 حذف کرنے کیلئے ترمیم پیش کی جس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مخالفت نہیں کی، اس طرح پارلیمنٹ نے بل کی شق 3 حذف کرنے کے حوالے سے منظوری دیدی۔ رانا مقبول احمد نے بل کی شق 4 کو بھی حذف کرنے کی ترمیم پیش کی جس پر وزیر قانون کی آمادگی پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے بل کی شق 4 کو بھی حذف کرنے کی منظوری دیدی، بل کی شق 4 کو حذف کرنے کے بعد اب اسلام آباد کی یونین کونسلوں کی تعداد نہیں بڑھائی جائے گی۔ ترمیموں کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے