بلاول بھٹو

بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو لاڑکانہ روانہ

کراچی (پاک صحافت) بے نظیر بھٹو کی چودہویں برسی کل لاڑکانہ میں منائی جائے گی، جس میں ملک بھر سے پی پی رہنما اور کارکن شرکت کریں گے جبکہ بلاول بھٹو بھی لاڑکانہ روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی چودھویں برسی کے سلسلے میں کراچی سے لاڑکانہ روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ لاڑکانہ کے موہن جو دڑو ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد نوڈیرو ہاؤس پہنچیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی خصوصی طیارے سے بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ روانہ ہوئے ہیں

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کل 27 دسمبر کو بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں اہم خطاب کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ گڑھی خدا بخش بھٹو مزار کا دورہ کریں گے اور شہدا کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناء اللہ

مولانا کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے