پاکستان کے نامور فنکار اسماعیل تارا انتقال کر گئے

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کے نامور فنکار اسماعیل تارا انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق اسماعیل تارا کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اسماعیل تارا نے متعدد ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں لازوال کردار ادا کیے۔

تفصیلات کے مطابق ان کے معروف ترین کامیڈی شوز میں ‘ففٹی ففٹی’ سب سے نمایاں ہے۔ انہیں بہترین کامیڈین کے متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ اسماعیل تارا کے اہل خانہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ تین روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ، اسماعیل تارا کے گردے فیل ہوگئے تھے، آج صبح اسماعیل تارا کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اسماعیل تارا کے سوگواروں میں بیوہ،4 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ اسماعیل تارا نے ٹی وی اور اسٹیج کے علاوہ 14 پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا، ہاتھی میرا ساتھی، آخری مجرا، منڈا بگڑا جائے میں کام پر اسماعیل تاراکو نگار ایوارڈ ملا، فلم چیف صاحب اور فلم دیواریں میں کام پربھی اسماعیل تارا کو نگار ایوارڈ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

عامر خان

فلم دنگل کی شوٹنگ کے دوران نمستے کی طاقت کا اندازہ ہوا، عامر خان

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ 2016ء میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے