پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا اور عمر بٹ نے راہیں جدا کرلیں

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا اور عمر بٹ نے راہیں جدا کرلیں۔ خیال رہے کہ کئی عرصے سے جنت مرزا اور عمر بٹ ایک دوسرے کی مختلف ویڈیوز میں دکھائی دے رہے تھے اور ان کی منگنی اور شادی کے حوالے سے بھی کئی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بن چکی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق جنت مرزا نےایک بار نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’میری عمر بٹ کے ساتھ بات پکی ہوگئی ہے لیکن باقاعدہ طور پر منگنی نہیں ہوئی‘۔تاہم اب دونوں کی جانب سے رشتہ ختم ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ عمر بٹ نے انسٹاگرام پر اسٹوری لگاتے ہوئے لکھا کہ ‘ میرے خیال سے اب آپ سب کو معلوم ہوجانا چاہیے کہ میں اور جنت اب مزید ایک ساتھ نہیں ہیں، یہ ہم دونوں کا مشترکہ فیصلہ ہے’۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ جنت مرزا نے انسٹاگرام  اسٹوری میں عمر بٹ کا نام لیے بغیر کہا کہ’ اس نے سب وہ سب کچھ پھینک دیا ، جو میں نے سوچا ہوا تھا،میرا خیال تھا کہ ہم وہ سب تعمیر کر رہے  تھے جس کا ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا تھا لیکن سب ضائع ہوگیا کیوں کہ وہ دوسری خواتین کی جانب سے  ملنے والی توجہ کا عادی ہوگیا تھا’۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

کیا اداکارائیں عمران عباس سے حسد محسوس کرتی ہیں؟

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اور معروف اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ خوبصورتی اللّٰہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے