پاکستان تھیٹر فیسٹیول، آج شیما کرمانی کا ڈرامہ ’زیست‘ پیش ہو گا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے اشتراک سے آرٹس کونسل کراچی میں پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے سلسلے میں تھیٹر پلیز کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں آج شام 5 بجے ایرانی گروپ کی ورکشاپ کا انعقاد ہو گا۔ تحریکِ نسواں گروپ کا دوسرا تھیٹر پلے ’زیست ‘ رات 8 بجے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تھیٹر ’زیست‘ کی مصنفہ اور ہدایت کارہ شیما کرمانی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 8 ستمبر سے شروع ہونے والا پاکستان تھیٹر فیسٹیول رواں ماہ 8 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کارتک آریان کا مداحوں کو سرپرائز ، ویڈیو وائرل

(پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار کارتک آریان نے ممبئی کی میٹرو میں سفر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے