اداکارہ منشا پاشا

نابالغ کی شادی اغواء کے زمرے میں آتی ہے، دُعا زہرہ کیس پر منشا پاشا کا اظہار خیال

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہے کہ نابالغ کی شادی اغواء کے زمرے میں آتی ہے۔منشا پاشا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دُعا زہرہ کیس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات بالکل درست نہیں کہ نابالغ کی اپنی مرضی سے کسی سے شادی کر لی جائے، یہ اغواء، بہکانا اور مکمل طور پر یہ عصمت دری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں اپنے گھر میں خاوند کے ساتھ بہت خوش ہوں، خدارا مجھے تنگ نہ کیا جائے۔ ویڈیو پیغام میں دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے شادی کی ہے ۔

واضح رہے کہ دعا زہرہ نے وڈیو پیغام میں مزید کہا کہ میرے گھر والے مجھے مارتے تھے، زبردستی کسی اور سے شادی کروانا چاہتے تھے جس پر میں راضی نہیں تھی۔دوسری جانب گزشتہ روز دعا زہرہ کو سخت سیکیورٹی میں لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا گیا، جہاں اس نے اپنا بیان قلم بند کرا دیا، عدالت نے حکم میں کہا کہ دعا زہرہ جہاں جانا چاہے جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

راجکمار نے شاہ رخ سے متاثر ہوکر کس اداکارہ سے 44 کروڑ کا گھر خریدا؟

(پاک صحافت) بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ اپنی نئی آنیوالی فلم سری کانتھ کی ریلیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے