عائشہ عمر

معروف اداکارہ عائشہ عمر کی ٹک ٹاک پر انٹری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ عائشہ عمر نے بھی بالآخر ٹک ٹاک جوائن کر دی۔  خیال رہے کہ انہوں نے ٹک ٹاک جوائن کرنے کے حوالے سے مداحوں کو اطلاع انسٹاگرام کے ذریعے دی۔

تفصیلات  کے مطابق فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے بھی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاپ پر انٹری دے ڈالی۔ ٹک ٹاک پر انٹری کی خبر انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اطلاع دی۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ نے لکھا کہ کیا آپ کو معلوم ہے میں نے ٹک ٹاک جوائن کرلی ہے، میری ویڈیوز انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی موجود ہیں۔ عائشہ عمر نے دبئی ٹور کی یادگار تصاویر پر مبنی اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بھی بنائی۔

یہ بھی پڑھیں

کارتک آریان کا مداحوں کو سرپرائز ، ویڈیو وائرل

(پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار کارتک آریان نے ممبئی کی میٹرو میں سفر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے