علی ظفر

معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کی علی گل پیر کے خلاف کارروائی کی درخواست

لاہور (پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے ڈسٹرکٹ کورٹ لاہور میں سوشل میڈیا پر ان کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے کیس میں کامیڈین و ریپ گلوکار علی گل پیر کے خلاف درخواست دائر کردی۔ خیال رہے کہ اس سلسلے میں علی ظفر بذات خود لاہور کی مقامی عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست جمع کرائی۔

تفصیلات کے مطابق علی ظفر نے عدالت میں درخواست میں کہا کہ علی گل پیر نے عدالت کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹا میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کیا۔ دوسری جانب علی گل پیر نے کہا کہ وہ بیمار ہیں اس لیے پیش نہیں ہو سکتے، تاہم علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ علی گل پیر مکمل صحت یاب ہیں اور ان کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ جھوٹا ہے۔

واضح رہے کہ علی ظفر نے عدالت سے استدعا کی اس کیس پر جلد فیصلہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ فیصلہ جلد ہونے اور انصاف ملنے سے ہی سکون مل سکتا ہے ۔ خیال رہے کہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے ایف آئی اے کو اپنے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والی منظم مہم کے خلاف شکایت درج کروائی تھی، جس پر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے تقریبا 2 سال تک تفتیش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے